مفت AI ٹولز اور آپ کے نصاب کے مطابق مواد — خاص آپ کے لیے!

بہتر لیسن پلاننگ کریں، پورٰے اعتماد کے ساتھ پڑھائیں اور اپنے سبجیکٹ کی تیاری منٹوں میں کریں — بالکل مفت، ہمیشہ کے لیے

teacher page banner
مفت AI ٹیچنگ اسسٹنٹ

خان میگو سے ملیں — آپ کا اپنا AI ٹیچنگ پارٹنر

لیسن پلان بنانے سے لے کر ٹیسٹ اور رپورٹ کارڈز کے کمنٹس لکھنے تک — اضافی اور تھکا دینے والا کام اب خان میگو کے حوالے کریں تاکہ آپ کا پورا دھیان پڑھانے پر رہے۔ ۲۴ سے زائد ٹولز، بالکل مفت!

پلاننگ

لیسن پلانز، کلاس ڈسکشن کے سوالات اور پڑھائی کے اہداف

مواد کی تخلیق

ٹیسٹ مارکنگ کے طریقے، فوری کوئز، پیپرز اور کلاس کی خبریں

آسان اور منفرد تدریس

مشکل ٹاپکس کو آسان بنانا، روزمرہ زندگی کی مثالیں دینا اور سٹوڈنٹس کے حساب سے اسباق کی ایڈجسٹمنٹ

اساتذہ کی مدد

ہر بچے کی ضرورت کے مطابق مدد، سفارش نامے (Recommendation Letters) اور اپنے سبجیکٹ کی تیاری

کلاس روم کی پرفارمنس پر لائیو نظر

جانے کہ کون سا سٹوڈنٹ کہاں کھڑا ہے

سٹوڈنٹس کی ٹریکنگ اب ہوئی انتہائی آسان! خان اکیڈمی کے زبردست ڈیش بورڈز اور AI کی مدد سے جانیے کہ سٹوڈنٹس کو کہاں مشکل آ رہی ہے تاکہ آپ وقت پر ان کی مدد کر سکیں — اپنے کام اور وقت کو بڑھائے بغیر۔

Student progress dashboard with charts and mastery rings
تیاری کا ریڈی میڈ خزانہ

قابلِ اعتماد مواد کے ساتھ، پورٰے اعتماد سے پڑھائیں

ہر سبجیکٹ کا نصابی مواد، جو کلاس میں جانے سے پہلے فوری تیاری اور ریفریشر کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔

پاکستان کا قومی نصاب

پاکستان کے قومی سلیبس کے مطابق اسباق، اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دستیاب:

انگلش: سائنس (کلاس 4 تا 8)، بائیولوجی/کیمسٹری/فزکس/کمپیوٹر سائنس (کلاس 9 تا 12)؛ میتھس (کلاس 1 تا 12)
اردو: سائنس: جماعت پنجم تا دہم؛ ریاضی: جماعت اول تا دہم

عالمی معیار کا خان اکیڈمی کا مواد، جسے پاکستانی کلاس رومز میں حقیقتاً پڑھائے جانے والے نصاب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے

۲۴ سے زائد مفت AI ٹولز،

جو خود اساتذہ نے تیار کیے ہیں

کلاس 1 سے 12 تک،

تمام تعلیمی بورڈز اور سسٹمز کے مطابق مواد

۱۰۰٪ مفت

نہ کوئی فیس، نہ ہی چھپے ہوئے چارجز