سب کے لیے، ہر جگہ بالکل مفت

رٹا نہیں، کنسیپٹس پکے کریں

پڑھو اپنے انداز میں، اپنی رفتار سے

اپنے نصاب کے مطابق بالکل مفت اسباق - تاکہ پاکستان کا ہر سٹوڈنٹ پورٰے اعتماد کے ساتھ سیکھ سکے

خان اکیڈمی کے عالمی معیار کے اسباق، بالکل آپ کے پاکستانی کلاس روم اور سلیبس کے مطابق — اردو اور انگلش دونوں میں، ۱۰۰٪ مفت۔

پاکستان کا قومی نصاب

پاکستان کے قومی سلیبس کے مطابق اسباق، اردو اور انگلش دونوں میں دستیاب:

انگلش: سائنس (کلاس 4 تا 8)، بائیولوجی/کیمسٹری/فزکس/کمپیوٹر سائنس (کلاس 9 تا 12)؛ میتھس (کلاس 1 تا 12)
اردو: سائنس (کلاس 5 تا 8)؛ میتھس (کلاس 1 تا 9)
پڑھائی جس میں مزہ بھی ہے اور انعام بھی

ایسی پریکٹس جو بور نہ کرے، بلکہ آگے بڑھائے

چھوٹی چھوٹی کامیابیاں ہی بڑی پیش رفت بنتی ہیں۔ خان اکیڈمی پر مسلسل پریکٹس کرنا ٹینشن کے بجائے کامیابی کا احساس دلاتا ہے۔

اسٹریکس اور جیمز

ہر ہفتے پڑھائی کا تسلسل (Streak) برقرار رکھیں اور جیمز (Gems) جیتیں جن سے خان میگو کے زبردست فیچرز ان لاک ہوتے ہیں — یوں پریکٹس کسی بوجھ کے بجائے ایک انعام بن جاتی ہے۔

کلاس جیم چیلنجز

پوری کلاس کے ساتھ مل کر پریکٹس کریں اور ایک ساتھ مل کر اپنے تعلیمی ہدف حاصل کریں۔

اب کوئی کنفیوژن نہیں

آپ کو ہمیشہ معلوم ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے

پڑھائی کا ایک سیدھا اور صاف راستہ جو ہر الجھن ختم کر دیتا ہے — تاکہ پڑھائی بوجھ کے بجائے ایک زبردست پلین لگے۔

اگلا قدم بالکل کلیئر

اب یہ سوچنے میں وقت ضائع نہیں ہوگا کہ "اب میں کیا پڑھوں؟" آپ کا ڈیش بورڈ فوراً بتا دے گا کہ پہلے کیا کرنا ہے۔

آپ کا ڈیلی مشن

ہوم ورک کے لمبی فہرست کی جگہ پائیں روزانہ یا ہفتہ وار چھوٹے مشنز، جو پڑھائی کو آسان اور مزے دار مراحل میں بانٹ دیتے ہیں۔

پاکستان کے ہر سٹوڈنٹ کے لیے عالمی معیار کی تعلیم

کلاس 1 سے 12 تک

تمام تعلیمی بورڈز اور سسٹمز کے مطابق مواد

اردو اور انگلش

اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دستیاب

۱۰۰٪ مفت

۱۰۰٪ مفت — بغیر کسی فیس کے