ہمارا تعارف
خان اکیڈمی جدید, پرجوش اور تجربہ کاراساتذہ پر مبنی ٹیم ہے جس کا مقصد پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کے لیے تعلیمی مراحل کو مزید دلچسپ بنانا ہے۔

ہمارے بورڈ ممبران

عثمان راشد

عثمان راشد
چیئرمین، خان اکیڈمی پاکستان
عثمان سلیکون ویلی میں واقع چیگ کے بانی سی ای او تھے۔
یہ ایک نامور کمپنی ہے جسے امریکی نژاد پاکستانی نے قائم کیا ۔ اس وقت عثمان سولر سٹیم سکولز، کونوو کورپ کے سی ای او اور پاکستان میں کھوج ریزورٹس کے بانی ہیں۔
عثمان نے یونیورسٹی آف مینیسوٹا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی ہے اور وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، بشمول ارنسٹ اینڈ ینگ کیلیفورنیا انٹرپرینیور آف دی ایئر۔

امین ہاشوانی

امین ہاشوانی
بورڈ ممبر
امین ہاشوانی ایک تاجر، سماجی کارکن اور شاعر ہیں۔ گزشتہ برسوں کے درمیان انہوں نے تعلیم، صحت، ثقافت ،نوجوانوں کی ترقی ، مختلف ممالک کے بہتر تعلقات اور معاشرے میں امن کےقیام کے لیے سماجی تنظیمیں قائم کیں اور مختلف اقدامات کیے۔ ان کے قائم کردہ غیر سرکاری ادارے 40 سے زائد سکول، 4 وکیشنل ٹریننگ سینٹرز ،کمیونٹی سپورٹس ایریناز، ذہنی صحت کے مراکز، معذور افراد کے لیے مالی مراکز اور پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیم کے مراکز چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مساوی معاشرے کے قیام کے لیے قانون سازی میں معاونت کی اور پسماندہ برادریوں کے لیے مواقع پیدا کیے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

نعیم زمیندار

نعیم زمیندار
بورڈ ممبر
نعیم زمیندار ایک ممتاز کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں، جنہیں ٹیکنالوجی سے وابستہ منصوبوں میں تیس سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے نیم کے نام سے ایک ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی، جو غیر بینکاری طبقے کے لیے مالی خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔ان کا شمار پاکستان کے نمایاں ترین وینچر سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ان کا کامیاب سرمایہ کاری پورٹ فولیو باخبر کسان اور کونڈا جیسے ممتاز منصوبوں پر مشتمل ہے۔ مزید برآں، ان کا انٹیل کیپٹل (سلیکان ویلی) کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی گہری بصیرت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں وزیر سرمایہ کاری اور اکیومن فنڈ پاکستان کے سی ای او جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ نعیم ایک معروف فکری رہنما بھی ہیں اور ہیپی نیس پروگرام کی تدریس کرتے ہیں، جو انسانی صلاحیتوں کی نشوونما پر مرکوز ہے۔

مبارک امام

مبارک امام
بورڈ ممبر
مبارک امام ایک ممتاز پیشہ ور ہیں، جنہیں ٹیکنالوجی، کاروبار اور تعلیم کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں شامل ہیں
- ہیڈ آف گروتھ، انٹیگریٹی، اور اینالیٹکس – واٹس ایپ (2013-2019) واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دو سو ملین سے 1.8 بلین تک بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کے حصول میں بھی شامل رہیں۔
- بزنس ڈیولپمنٹ – واٹس ایپ نئے منصوبوں اور اسٹریٹجک پارٹنرشپس پر توجہ مرکوز کی۔
- قیادت کے عہدے – بین اینڈ کمپنی اور ایسوسی ایشن فار دی ڈیولپمنٹ آف پاکستان ایسوسی ایشن فار دی ڈیولپمنٹ آف پاکستان کی شریک بانی بھی رہی ہیں۔
- ہارورڈ کینیڈی اسکول– (MPA/ID) 🎓
- اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس – (MBA) 🎓
- ایم آئی ٹی) – بی ایس سی، الیکٹریکل انجینئرنگ)🎓

میر ابراہیم رحمان

میر ابراہیم رحمان
بورڈ ممبر
پاکستان کے مشہور ٹیلی ویژن نیٹ ورک جیو کے سی ای او اور شریک بانی میںر ابراہیم نے ذرا سوچیے کے نام سے تعلیمی اصلاحات کے لیے ایک اہم مہم کا اغاز کیا۔ انہوں نے ہارورڈ کینیڈی اسکول سے ماسٹرز کیا، جہاں وہ داخلہ کمیٹی کے رکن رہے، اور بعد میں انہیں رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ برائے عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی سے نوازا گیا۔ انہیں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر بھی نامزد کیا گیا۔ جیو ٹی وی سے قبل، وہ گولڈمین ساکس، نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بلال مشرف

بلال مشرف
بورڈ ممبر
بلال مشرف کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا اغاز بیمہ ماہر کے طور پر کیا انہوں نے سعودی ایڈٹیک سٹارٹ اپ "نون اکیڈمی" میں انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ سلیکون ویلی کی سرپرستی میں چلنے والے لرننگ مینجمنٹ سسٹم" ایڈومو" میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ خان اکیڈمی کی بانی ٹیم کا حصہ بھی رہے ۔ انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے اور ماسٹرز ان ایجوکیشن کی ڈگریاں حاصل کیں، اور یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اربانا-شیمپین سے بیمہ سائنس میں بی ایس کی ڈگری مکمل کی۔

ریحان جلیل
بورڈ ممبر

ریحان جلیل
بورڈ ممبر
ریحان جلیل سلکان ویلی کی ایک معروف کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔ اس وقت وہ Securiti.AI کے بانی اور سی ای او ہیں، جو اے ائی اور ڈیٹا کے محفوظ استعمال کو ممکن بنانے میں ایک پیشرو کمپنی ہے
He was the Founder and CEO of Elastica, which merged with Blue Coat for $280M, and the joint company was later acquired by Symantec for $4.7B.
Previously, he was the Founder and CEO of WiChorus, which was acquired by Tellabs for $180M. He started his career at Sun Microsystems, where he helped in building industry’s earliest GPUs.
He holds an AMP from Harvard Business School, an MSEE from Purdue University and a BSEE from NED University.